ممبئی:08/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کٹرینہ کیف کے ساتھ کام کرنا بالکل بھی آسان نہیں ہے۔ جی ہاں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ کٹرینہ بہت سویٹ ہیں تو بتادیں کہ ان کی وجہ سے سونا کو کافی محنت کرنی پڑرہی ہے۔ سونا نے اپنی محنت کی یہ کہانی انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے۔دراصل سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کٹرینہ اور سوناکشی ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ورک آوٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوناکشی نے لکھا کہ کٹرینہ کے ساتھ کام کرنا صحت کیلئے مضر ہے۔ ویسے کٹرینہ جم کے معاملہ میں کافی ہارڈ ورکنگ ہیں۔ سوناکشی سے پہلے عالیہ بھی انہیں ”ہارڈ ٹاسک ماسٹر“بتاچکی ہیں۔ سوناکشی خود بھی فٹنس کی تئیں کافی سنجیدہ رہتی ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت میں انہوں نے اپنا وزن کافی کم کرلیا ہے۔اگر آپ سوناکشی اور کٹرینہ کو ایک ساتھ دیکھ کر کسی فلم کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔ یہ کسی فلم کیلئے نہیں بلکہ دی بینگ ٹور کیلئے ساتھ میں ہیں۔ اس میوزیکل ٹور پر بھی وہ لوگ اپنی فٹنس کے معاملہ میں کوئی لاپروائی برتتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ یہ آپ ویڈیو میں بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔